إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الصوم والفطر في السفر وما جاء في صوم المحاصر والمقاتل والمتطوع يدخل في الصوم نهارا قبل الزوال باب: سفر میں روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان، اور محصور اور لڑنے والے کے روزے، اور نفل روزے دار کے زوال سے پہلے دن میں روزہ شروع کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2356
وَعَنْ مُوسَى قَالَ: "سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: حَاصَرْنَا تُسْتَرَ وَعَلَيْنَا أَبُو مُوسَى، فَصَامَ وَصُمْنَا". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ”ہم نے (ایران کے شہر) تُستر کا محاصرہ کیا اور اس وقت سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ ہمارے امیر و نگران تھے، پس انہوں نے بھی روزہ رکھا اور ہم نے بھی روزے رکھے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔