إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الصوم والفطر في السفر وما جاء في صوم المحاصر والمقاتل والمتطوع يدخل في الصوم نهارا قبل الزوال باب: سفر میں روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان، اور محصور اور لڑنے والے کے روزے، اور نفل روزے دار کے زوال سے پہلے دن میں روزہ شروع کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2353
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ وَأَفْطَرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے رمضان المبارک میں سفر فرمایا تو آپ ﷺ نے (سفر کی حالت میں) روزہ رکھا بھی اور (کبھی) افطار بھی فرمایا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔