❮
❯
حدیث نمبر: 2352
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَافَرَ فِي رَمَضَانَ، فَاشْتَدَّ الصَّوْمُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَجَعَلَتْ نَاقَتُهُ تَهِيمُ بِهِ تَحْتَ ظِلَالِ الشَّجَرِ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ فَأَفْطَرَ، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ شَرِبَ شَرِبُوا". رَوَاهُ إِسْحَاقُ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لِابْنِ مَنِيعٍ: قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَعُفَ ضَعْفًا شَدِيدًا وَكَادَ الْعَطَشُ يَقْتُلُهُ، وَجَعَلَتْ نَاقَتُهُ تَدْخُلُ تَحْتَ الْعِضَاهِ ، فَأُخْبِرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ائْتُونِي بِهِ. فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ: أَلَسْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟! أَفْطِرْ".
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ نے رمضان المبارک میں سفر فرمایا تو آپ کے صحابہ میں سے ایک شخص پر روزہ نہایت شاق گزرا یہاں تک کہ اس کی اونٹنی اسے لیے ہوئے درختوں کے سایوں میں بدحواس ہو کر گھومنے لگی، جب نبی اکرم ﷺ کو اس صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو آپ نے اسے روزہ افطار کرنے کا حکم دیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے پانی کا ایک برتن منگوایا اور اسے اپنے دستِ مبارک پر بلند کیا، پھر جب لوگوں نے آپ کو دیکھ لیا تو آپ نے پانی نوش فرمایا اور لوگوں نے بھی (آپ کو دیکھ کر) روزہ افطار کر لیا“، اسے اسحاق، احمد بن منیع اور ابویعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز ابن منیع کی ایک روایت میں ہے کہ ”ہم ایک غزوے میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور وہ رمضان کا مہینہ تھا، نبی اکرم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص نے روزہ رکھا تو وہ حد درجہ کمزور ہو گیا اور پیاس کی شدت سے اس کی جان لبوں پر آ گئی، اس کی اونٹنی خاردار درختوں کے نیچے گھسنے لگی، جب نبی اکرم ﷺ کو اس کی خبر دی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لاؤ“، جب وہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کی راہ میں اور رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نہیں ہو؟! روزہ افطار کر لو“۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2352
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه إسحاق وأحمد بن منيع وأبو يعلى بسند صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14120، وأخرجه فتح الباري برقم: 610، 1844، وأخرجه مسند البزار برقم: 3858، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1621، 1623، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2017، 2020، 2026، 2028، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1709، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4320، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3565»