إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الصوم والفطر في السفر وما جاء في صوم المحاصر والمقاتل والمتطوع يدخل في الصوم نهارا قبل الزوال باب: سفر میں روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان، اور محصور اور لڑنے والے کے روزے، اور نفل روزے دار کے زوال سے پہلے دن میں روزہ شروع کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2351
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: "خَرَجَ ابْنُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْمَدِينَةِ فِي رَمَضَانَ مُبَادِرًا لِلْفِتْنَةِ أَنْ تَقَعَ فَأَفْطَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الَّتِي يَدْخُلُ فِيهَا - يَعْنِي: مَكَّةَ، أَصْبَحَ فِيهَا صَائِمًا". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ رمضان المبارک کے مہینے میں فتنے کے وقوع پذیر ہونے کے اندیشے سے (پہلے ہی) مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے تو آپ نے روزہ افطار کر لیا، پھر جب وہ رات آئی جس میں آپ نے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا تھا تو آپ نے اس دن روزے کی حالت میں صبح کی“، اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔