❮
❯
حدیث نمبر: 2348
وَعَنِ الْغِطْرِيفِ أَبِي هَارُونَ قَالَ: "بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَيْنِ فِي حَاجَةٍ لَهُ فِي رَمَضَانَ، فَتَقَدَّمَ إِلَى أَحَدِهِمَا أَنْ لَا يَصُومَ، وَسَكَتَ عَنِ الْآخَرِ فَصَامَ، فَلَمَّا قَدِمَا قَالَ: مَا صَنَعْتُمَا؟ قَالَ أَحَدُهُمَا: صُمْتُ. وَقَالَ الْآخَرُ: لَمْ أَصُمْ. فَقَالَ: كِلَاكُمَا قَدْ أَصَابَ. رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
ترجمہ

غطریف ابو ہارون سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے رمضان المبارک میں اپنی کسی ضرورت کے پیشِ نظر دو افراد کو روانہ کیا، آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کو ہدایت فرمائی کہ وہ روزہ نہ رکھے جبکہ دوسرے کے بارے میں خاموشی اختیار فرمائی تو اس نے روزہ رکھ لیا، پھر جب وہ دونوں واپس حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم دونوں نے کیا کیا؟“ ان میں سے ایک نے عرض کی: میں نے روزہ رکھا تھا، جبکہ دوسرے نے کہا: میں نے روزہ نہیں رکھا تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں ہی درستی پر ہو“۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2348
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، مرسل؛ بل معضل، فالغطريف من أتباع التابعين، ورجاله إليه لا بأس بهم
تخریج حدیث «مسدد عن المعتمر عن الحكم بن أبان عن الغطريف أبي هارون؛ الحكم: صدوق له أوهام، والغطريف من أتباع التابعين ذكره ابن حبان في الثقات؛ وقال ابن حجر: إسناده حسن مع إرساله (المطالب المحقق ١٠٤١)»