إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الصوم والفطر في السفر وما جاء في صوم المحاصر والمقاتل والمتطوع يدخل في الصوم نهارا قبل الزوال باب: سفر میں روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان، اور محصور اور لڑنے والے کے روزے، اور نفل روزے دار کے زوال سے پہلے دن میں روزہ شروع کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ فَصَامُوا، فَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَدَعَا بِإِنَاءٍ فَشَرِبَ مِنْهُ عَلَى رَاحِلَتِهِ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَمُسَدَّدٌ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ وَلَفْظُهُ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ شَهْرَ رَمَضَانَ وَأَفْطَرَ".
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْمُحَبَّرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَفْظُهُ: "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَافَرَ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ نَهَارًا فَشَرِبَ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ". وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ ایک سفر میں تھے اور آپ ﷺ کے ہمراہ آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم بھی تھے، پس انہوں نے روزہ رکھا جو ان پر گراں گزرا، چنانچہ آپ ﷺ نے پانی کا ایک برتن طلب فرمایا اور اپنی سواری پر بیٹھے ہوئے اس میں سے نوش فرمایا جبکہ لوگ آپ ﷺ کی طرف دیکھ رہے تھے“، اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، نیز امام مسدد نے اسے صحیح سند کے ساتھ ان الفاظ میں روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ماہِ رمضان میں روزے بھی رکھے اور (دورانِ سفر) افطار بھی کیا“، جبکہ حارث نے اسے داؤد بن محبر کے واسطے سے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف راوی ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں کہ ”نبی اکرم ﷺ نے رمضان میں سفر فرمایا، پس دن کے وقت آپ ﷺ کی خدمت میں پانی کا ایک برتن لایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے نوش فرمایا جبکہ لوگ دیکھ رہے تھے“، اور امام ترمذی نے اسے ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔