إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب في قضاء رمضان باب: رمضان کی قضا کا بیان۔
حدیث نمبر: 2333
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ جَدَّتِهِ : "أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ أَمَرَهَا أَنْ تَقْضِيَ رَمَضَانَ مُتَفَرِّقًا". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ عَنْهُ.
وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَلَفْظُهُ: عَنْ ( عَبْدِ الْحَمِيدِ ) بْنِ رَافِعٍ، عَنْ جَدَّتِهِ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ كَانَ يَقُولُ: "أَحْصُوا الْعِدَّةَ، وَصُمْ كَيْفَ شِئْتَ".ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ایک شخص اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں کہ ”سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا کہ وہ رمضان کے قضا روزے متفرق طور پر (یعنی الگ الگ کر کے) رکھیں“، اسے امام مسدد نے یحییٰ سے، انہوں نے شعبہ سے اور انہوں نے ان سے روایت کیا ہے، نیز ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ عبدالحمید بن رافع اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”تم بس گنتی پوری کر لو، پھر (قضا روزے) جیسے چاہو رکھو۔“