❮
❯
حدیث نمبر: 2305
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا يَوْمًا وَلَا يُفْطِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى آذَنَ لَهُ. فَصَامَ النَّاسُ، فَلَمَّا أَمْسَوْا جَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ: ظَلَلْتُ مُنْذُ الْيَوْمِ صَائِمًا فَأْذَنْ لِي فَلْأُفْطِرْ فَيَأْذَنُ لَهُ، وَيَجِيءُ الرَّجُلُ يَقُولُ ذَلِكَ فَيَأْذَنُ لَهُ حَتَّى جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَتَاتَيْنِ مِنْ أَهْلِكَ ظَلَّتَا مُنْذُ الْيَوْمِ صَائِمَتَيْنِ وَإِنَّهُمَا، تَسْتَحْيِيَانِ أَنْ تَأْتِيَانِكَ فَأْذَنْ لَهُمَا فَلْيُفْطِرَا. فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا صَامَتَا، وَكَيْفَ صَامَ مَنْ ظَلَّ هَذَا الْيَوْمَ يَأْكُلُ لُحُومَ النَّاسِ، اذْهَبْ فَمُرْهُمَا إِنْ كَانَتَا صَائِمَتَيْنِ أَنْ تَسْتَقِيئَا. فَفَعَلَتَا فَقَاءَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا عُلْقَةً، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ مَاتَتَا وَهُمَا فِيهِمَا لَأَكَلَتْهُمَا النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ فِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ الرَّقَاشِيُّ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا وَالْبَيْهَقِيُّ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو ایک دن روزہ رکھنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی یہ تاکید فرمائی کہ کوئی بھی میری اجازت کے بغیر روزہ افطار نہ کرے۔ چنانچہ لوگوں نے روزہ رکھا اور جب شام ہوئی تو لوگ فرداً فرداً رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے: اے اللہ کے رسول! میں نے آج سارا دن روزے کی حالت میں گزارا ہے، اب مجھے اجازت عطا فرمائیں کہ میں افطار کر لوں، تو آپ ﷺ انہیں اجازت دے دیتے۔ اسی طرح ایک اور شخص حاضر ہوا اور وہی درخواست کی تو آپ ﷺ نے اسے بھی اجازت دے دی، یہاں تک کہ ایک صاحب آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کے خاندان کی دو نوجوان خواتین نے آج سارا دن روزہ رکھا ہے اور وہ حیا کی وجہ سے آپ کے پاس خود حاضر نہیں ہو سکی ہیں، لہٰذا آپ انہیں اجازت دیں تاکہ وہ افطار کر لیں۔ آپ ﷺ نے اس سے اعراض فرمایا، اس نے پھر اپنی بات دہرائی تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں نے روزہ نہیں رکھا، اور بھلا اس شخص کا روزہ کیسا جس نے سارا دن لوگوں کا گوشت کھایا ہو (یعنی غیبت کی ہو)؟ تم جاؤ اور ان سے کہو کہ اگر وہ واقعتاً روزے سے تھیں تو قے کریں۔“ جب ان سے یہ کہا گیا تو انہوں نے ویسا ہی کیا اور ان میں سے ہر ایک نے جمے ہوئے خون کا لوتھڑا قے میں نکالا۔ اس شخص نے واپس آکر رسول اللہ ﷺ کو اس کی اطلاع دی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ مَاتَتَا وَهُمَا فِيهِمَا لَأَكَلَتْهُمَا النَّارُ» ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر وہ دونوں اسی حالت میں مر جاتیں کہ وہ (خون کے لوتھڑے) ان کے پیٹ میں ہوتے تو یقیناً آگ انہیں کھا جاتی۔“ اسے امام طیالسی نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں یزید بن ابان الرقاشی راوی موجود ہے، نیز اسے ابن ابی الدنیا اور امام بیہقی نے بھی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2305
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لضعف يزيد الرقاشي
تخریج حدیث «رواه الطيالسي بسند فيه يزيد بن أبان الرقاشي، ورواه ابن أبي الدنيا والبيهقي»