إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب تعجيل الإفطار وتأخير السحور فيه حديث ابن عمر، وتقدم في ( ) باب: افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کا بیان — اس میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے جو پہلے گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2274
وَعَنْ بِلَالٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُوذِنُهُ بِالصَّلَاةِ وَهُوَ يُرِيدُ الصِّيَامَ، فَشَرِبَ وَنَاوَلَنِي، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نبی اکرم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تاکہ آپ کو نماز کی اطلاع دوں، اس وقت آپ ﷺ کا روزہ رکھنے کا ارادہ تھا، پس آپ ﷺ نے کچھ نوش فرمایا اور مجھے بھی عنایت کیا، پھر آپ ﷺ نماز کے لیے تشریف لے گئے۔“ اسے احمد بن منیع اور ابو یعلی نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔