إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب تعجيل الإفطار وتأخير السحور فيه حديث ابن عمر، وتقدم في ( ) باب: افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کا بیان — اس میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے جو پہلے گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2273
وَعَنْهُ قَالَ: "مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ يُصَلِّي صَلَاةَ الْمَغْرِبِ، حَتَّى يُفْطِرَ وَلَوْ عَلَى شَرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحَيْهِمَا.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی اس حال میں نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے افطار کیے بغیر مغرب کی نماز ادا فرمائی ہو، خواہ وہ افطار پانی کے ایک گھونٹ ہی سے کیوں نہ ہو“۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور ان کے واسطے سے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، نیز امام ابن خزیمہ اور امام ابن حبان نے بھی اسے اپنی اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔