إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب صوم يوم عاشوراء فيه حديث عمر بن الخطاب، وتقدم في صوم داود باب: یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان — اس میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو صومِ داود (کے باب) میں گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2231
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "صُومُوا يَوْمَ عَاشُورَاءَ، يَوْمٌ كَانَ يَصُومُهُ الْأَنْبِيَاءُ فَصُومُوهُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ.ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم عاشورہ کے دن کا روزہ رکھا کرو، کیونکہ یہ وہ دن ہے جس کا روزہ (سابقہ) انبیاء کرام علیہم السلام رکھا کرتے تھے، لہٰذا تم بھی اس دن روزہ رکھا کرو۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ابراہیم ہجری کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔