❮
❯
حدیث نمبر: 2211
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ "أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سُئِلَ عَنِ الْأَرْنَبِ فَقَالَ: مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَتَاهُ الْأَعْرَابِيُّ؟ قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: جَاءَ بِهَا الْأَعْرَابِيُّ وَقَدْ نَظَّفَهَا وَصَنَعَهَا وَأَهْدَاهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَأَيْتُهَا تَدْمِي - أَيْ: تَحِيضُ - ثُمَّ قَالَ لِلْقَوْمِ: كُلُوا. فَأَكَلَ الْقَوْمُ وَلَمْ يَأْكُلِ الْأَعْرَابِيُّ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْكُلَ؟ قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. قَالَ: فَهَلَّا الْبِيضَ". رَوَاهُ الْحَارِثُ وَفِي سَنَدِهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ.
ترجمہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے خرگوش کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے پوچھا کہ ”تم میں سے کون اس وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر تھا جب ایک دیہاتی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا؟“ پس مجمع میں سے ایک شخص نے عرض کیا کہ ایک دیہاتی خرگوش لے کر آیا جسے اس نے صاف کر کے تیار کر رکھا تھا اور اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اسے دیکھا ہے کہ اسے خون آتا ہے (یعنی اسے حیض آتا ہے)“ پھر آپ ﷺ نے صحابہ سے فرمایا: ”تم اسے کھاؤ“ چنانچہ ان لوگوں نے تو کھا لیا مگر اس دیہاتی نے نہیں کھایا، جس پر نبی کریم ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا کہ ”تمہیں کھانے سے کس چیز نے مانع کیا؟“ اس نے عرض کیا کہ میں روزے سے ہوں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تم نے ایامِ بیض کے روزے کیوں نہ رکھے؟“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور ان کی سند میں حجاج بن ارطاہ راوی ہے، نیز اسے امام ابو داؤد طیالسی نے بھی روایت کیا ہے اور یہ روایت اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ کتاب الصید والذبائح میں آگے آئے گی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2211
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ فيه الحجاج بن أرطاة مدلس وقد عنعن، ويزيد بن الحوتكية مقبول
تخریج حدیث «إسناد الحارث: عبد الوهاب بن عطاء عن هشام الدستوائي عن الحجاج بن أرطاة عن موسى بن طلحة عن يزيد بن الحوتكية؛ الحجاج: صدوق كثير الخطأ والتدليس، ويزيد مقبول، وعبد الوهاب صدوق ربما أخطأ (المطالب العالية المحقق ١١٠٥)»