إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب صوم ثلاثة أيام من كل شهر فيه الأحاديث المذكورة في الباب قبله، وحديث عمر بن الخطاب، وسيأتي بعد في كتاب القضاء باب: ہر مہینے تین دن کے روزوں کا بیان — اس میں پچھلے باب میں مذکور احادیث ہیں، اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث جو آگے کتاب القضاء میں آئے گی۔
حدیث نمبر: 2212
وَعَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ: "وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ الْبِيضِ، فَقَالَ: كَانَ عُمَرُ يَصُومُهُنَّ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ موسیٰ بن سلمہ نے ان سے ایامِ بیض (ہر ماہ کے تین روشن دنوں) کے روزوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان ایام کے روزے رکھا کرتے تھے۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے موقوفاً روایت کیا ہے۔