إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب في الهلال يغيب قبل الشفق أو بعده والشهر يكون تسعة وعشرين باب: چاند کا شفق سے پہلے یا بعد غروب ہونا، اور مہینہ انتیس دن کا ہونا۔
حدیث نمبر: 2172
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا غَابَ الْهِلَالُ قَبْلَ الشَّفَقِ فَهُوَ لِلَيْلَةٍ، وَإِذَا غَابَ بَعْدَ الشَّفَقِ فَهُوَ لِلَيْلَتَيْنِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِتَدْلِيسِ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ. ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب چاند شفق غروب ہونے سے پہلے ہی نظروں سے اوجھل ہو جائے تو وہ پہلی رات کا ہے، اور اگر وہ شفق کے بعد غروب ہو تو وہ دوسری رات کا شمار ہو گا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، تاہم بقیہ بن ولید کی تدلیس کی بنا پر اس کی سند فنی اعتبار سے ضعیف ہے۔