إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب رؤية الهلال وصفة الرؤية وما يقوله عند رؤية الهلال فيه باب: چاند دیکھنے، رؤیت کی کیفیت، اور چاند دیکھتے وقت کیا کہے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 2171
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: "إِنَّ السُّنَّةَ لَيْلَةَ يُنْظَرُ إِلَى هِلَالِ رَمَضَانَ لِلصِّيَامِ أَوِ الْفِطْرِ يُؤَذَّنُ لِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ لِوَقْتِهَا، ثُمَّ تُؤَخَّرُ الْإِقَامَةُ حَتَّى يُرَى الْهِلَالُ أَوْ يُيْئَسَ مِنْهُ وَيَبْدُوَ بَعْضُ النُّجُومِ". رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .ترجمہ
ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک سنت یہ ہے کہ جس رات روزوں کے لیے رمضان کا چاند یا عید الفطر کے لیے شوال کا چاند دیکھا جاتا ہے، اس میں مغرب کی نماز کے لیے اذان تو اپنے (مقررہ) وقت پر دی جائے، پھر اقامت کہنے میں اس وقت تک تاخیر کی جائے جب تک کہ چاند نظر آ جائے یا اس کے نظر آنے سے مایوسی ہو جائے اور کچھ ستارے نمودار ہونے لگیں۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔