إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب في تخفيف صلاة الإمام باب: امام کے نماز ہلکی پڑھانے کا بیان۔
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: "قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَنَزَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِي قَرَابَةٌ، فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَؤُمُّ النَّاسَ فَيُخَفِّفُ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، هَكَذَا كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَأَوْجَزَ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "كَانَ أَبِي يُصَلِّي خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ بِالْمَدِينَةِ ، قَالَ: وَكَانَتْ صَلَاتُهُ نَحْوًا مِنْ صَلَاةِ قَيْسٍ، يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَقِيلَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: هَكَذَا كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . . . " فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .اسماعیل بن ابی خالد کے والد سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں مدینہ منورہ آیا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہاں قیام کیا، ان کے اور میرے موالی (آزاد کردہ غلاموں) کے درمیان قرابت داری تھی؛ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ لوگوں کی امامت کرواتے تو نماز میں اختصار سے کام لیتے تھے، جس پر میں نے عرض کیا: اے ابوہریرہ! کیا رسول اللہ ﷺ کی نماز مبارک ایسی ہی ہوتی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، بلکہ اس سے بھی زیادہ مختصر ہوتی تھی“۔“ امام ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ ”وہ مدینہ منورہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھتے تھے، ان کی نماز قیس کی نماز کے قریب ہوتی تھی، وہ رکوع اور سجود کو (پورے اطمینان سے) مکمل ادا کرتے تھے، چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا رسول اللہ ﷺ کی نماز ایسی ہی ہوتی تھی؟...“ (پھر انہوں نے مذکورہ بالا واقعہ ہی ذکر کیا)؛ نیز اس روایت کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی ابوبکر بن ابی شیبہ کے واسطے سے نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔