إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب قراءة الفاتحة خلف الإمام باب: امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھنے کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ التَّيْمِيِّ قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَتَقْرَؤُونَ خَلْفِي؟ قَالُوا: نَعَمْ . قَالَ: فَلَا تَفْعَلُوا فَإِنْ كُنْتُمْ لَابُدَّ فَبِأُمِّ الْقُرْآنِ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "هَلْ تَقْرَؤُونَ خَلْفِي؟ قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ " .
وَكَذَا رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ . . . فَذَكَرَهُ
وَكَذَا رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ . . . فَذَكَرَهُ . وَكَذَا رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ بِهِ .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ .سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میرے پیچھے قرات کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہ کرو، البتہ اگر تمہیں لازماً کرنی ہو تو پھر ام القرآن (سورہ فاتحہ) پڑھ لیا کرو۔“ اسی طرح امام احمد بن منیع کی روایت میں عبداللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میرے پیچھے قرات کرتے ہو؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم فاتحۃ الکتاب کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔“ اسی طرح اسے عبد بن حمید، امام احمد بن حنبل، ابویعلی الموصلی اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں یزید بن ہارون کے واسطے سے روایت کیا ہے؛ اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، البتہ یہ سند منقطع ہے۔