کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے آبا و اجداد کو برا کہنے والے پر نبی ﷺ کے ناراض ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، قَثَنَا أَبِي ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا شَتَمَ أَبًا لِلْعَبَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَطَمَهُ الْعَبَّاسُ ، فَبَلَغَ قَوْمَهُ، فَلَبِسُوا السِّلَاحَ ثُمَّ جَاءُوا، فَقَالُوا: لَا نَرْضَى حَتَّى نَلْطِمَهُ كَمَا لَطَمَهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ وَقَالَ: " أَمَا عَلِمْتُمْ أَنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ؟ وَغَضِبَ، وَقَالَ: لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْحَيَّ " فَقَالُوا: نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضِبِ اللَّهِ وَغَضِبِ رَسُولِهِ، اسْتَغْفِرْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: "غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ" .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے جاہلیت کے دور میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے کسی بزرگ (والد) کو برا بھلا کہا، جس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اسے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ جب اس کی قوم کو یہ پتہ چلا تو وہ ہتھیار لگا کر آئے اور کہنے لگے: ”ہم اس وقت تک راضی نہیں ہوں گے جب تک ہم انہیں ویسا ہی تھپڑ نہ مار لیں جیسا انہوں نے مارا ہے۔“ نبی کریم ﷺ کو یہ بات پہنچی تو آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے کہ عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں؟“ اور آپ ﷺ غضبناک ہوئے اور فرمایا: ”فوت شدگان کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ اس سے زندوں کو اذیت ہوتی ہے۔“ اس پر انہوں نے عرض کیا: «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَغَضِبِ رَسُولِهِ» ”ہم اللہ کے غضب اور اس کے رسول کے غصے سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، اے اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تمہیں معاف کر دے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: "أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ أَهْلِ الْأَرْضِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ؟" قَالَ: قُلْنَا: أَنْتَ، قَالَ: "فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ، لَا تُؤْذُوا الْعَبَّاسَ فَتُؤْذُونِي" وَقَالَ: "مَنْ سَبَّ الْعَبَّاسَ، فَقَدْ سَبَّنِي" .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ منبر پر تشریف لائے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اے لوگو! اہل زمین میں سے کون اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”آپ۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، تم عباس کو ایذا نہ دو کہ اس سے مجھے ایذا پہنچے گی“ اور فرمایا: ”جس نے عباس کو برا بھلا کہا، اس نے یقیناً مجھے برا بھلا کہا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ ، قَثَنَا خَلَفُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّ رَجُلًا وَقَعَ فِي أَبٍ كَانَ لِلْعَبَّاسِ فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سُفْيَانَ.
ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے کسی بزرگ (آباء) کے متعلق نازیبا گفتگو کی، پھر انہوں نے سفیان رحمہ اللہ کی حدیث کی مانند روایت ذکر کی۔