فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ غَضَبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ سَبَّ آبَاءَ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے آبا و اجداد کو برا کہنے والے پر نبی ﷺ کے ناراض ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، قَثَنَا أَبِي ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا شَتَمَ أَبًا لِلْعَبَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَطَمَهُ الْعَبَّاسُ ، فَبَلَغَ قَوْمَهُ، فَلَبِسُوا السِّلَاحَ ثُمَّ جَاءُوا، فَقَالُوا: لَا نَرْضَى حَتَّى نَلْطِمَهُ كَمَا لَطَمَهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ وَقَالَ: " أَمَا عَلِمْتُمْ أَنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ؟ وَغَضِبَ، وَقَالَ: لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْحَيَّ " فَقَالُوا: نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضِبِ اللَّهِ وَغَضِبِ رَسُولِهِ، اسْتَغْفِرْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: "غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ" .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے جاہلیت کے دور میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے کسی بزرگ (والد) کو برا بھلا کہا، جس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اسے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ جب اس کی قوم کو یہ پتہ چلا تو وہ ہتھیار لگا کر آئے اور کہنے لگے: ”ہم اس وقت تک راضی نہیں ہوں گے جب تک ہم انہیں ویسا ہی تھپڑ نہ مار لیں جیسا انہوں نے مارا ہے۔“ نبی کریم ﷺ کو یہ بات پہنچی تو آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے کہ عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں؟“ اور آپ ﷺ غضبناک ہوئے اور فرمایا: ”فوت شدگان کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ اس سے زندوں کو اذیت ہوتی ہے۔“ اس پر انہوں نے عرض کیا: «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَغَضِبِ رَسُولِهِ» ”ہم اللہ کے غضب اور اس کے رسول کے غصے سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، اے اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تمہیں معاف کر دے۔“