فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ اسْتِسْقَاءِ عُمَرَ بِالْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے وسیلے (دعا) سے بارش طلب کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1787
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ يَعْنِي الْمَاجِشُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَأَخَذَ بِعَضُدِ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ: "اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَسْقِيكَ بِعَمِّ نَبِيِّكَ" .ترجمہ
یعقوب بن ابی سلمہ الماجشون رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں کو لے کر استسقاء کے لیے نکلے، تو آپ نے سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کا بازو تھاما اور عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَسْقِيكَ بِعَمِّ نَبِيِّكَ» ”اے اللہ! ہم تیرے نبی ﷺ کے چچا کے وسیلے سے تجھ سے بارش طلب کرتے ہیں۔“