کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (آدمی کے چچا کے اس کے باپ کی مانند ہونے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ایذا دینے کی ممانعت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي لِعُمَرَ: "أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوَ أَبِيهِ، يَعْنِي الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ" .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے — یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے — فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کے برابر ہوتا ہے؟“، یعنی آپ ﷺ کی مراد سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَفَّانَ ، قَالَ: نَا حَمَّادٌ، يَعْنِي: ابْنَ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْعَبَّاسِ: "هَلُمَّ هَهُنَا، فَإِنَّكَ صِنْوُ أَبِي" .
ترجمہ
ابو عثمان النہدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ادھر میرے پاس آؤ، کیونکہ تم میرے والد کے ہم اصل (اور ان کے قائم مقام) ہو۔“