فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ» وَالنَّهْيُ عَنْ أَذَى الْعَبَّاسِ) باب: (آدمی کے چچا کے اس کے باپ کی مانند ہونے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ایذا دینے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1751
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي لِعُمَرَ: "أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوَ أَبِيهِ، يَعْنِي الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ" .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے — یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے — فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کے برابر ہوتا ہے؟“، یعنی آپ ﷺ کی مراد سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تھے۔