فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دَارِ الْعَبَّاسِ وَتَوْسِعَةِ الْمَسْجِدِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے گھر اور مسجد کی توسیع کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1753
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: أَرَادَ عُمَرُ تَوْسِيعَ الْمَسْجِدَ فَكَانَ لِلْعَبَّاسِ دَارٌ، فَقَالَ: لَا أُعْطِيكَهَا لَيْسَ لَكَ ذَاكَ قَالَ: اجْعَلْ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ حَكَمًا، فَقَضَى عَلَيْهِ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: "هِيَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ صَدَقَةٌ" .ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد کی توسیع کا ارادہ فرمایا تو وہاں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ایک مکان تھا، انہوں نے (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”میں یہ آپ کو نہیں دوں گا، آپ کو اس کا کوئی حق نہیں ہے۔“ پھر انہوں نے کہا: ”آپ میرے اور اپنے درمیان سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو ثالث مقرر کر لیں۔“ چنانچہ انہوں نے ان (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) کے خلاف فیصلہ دے دیا، تب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ مسلمانوں کے لیے صدقہ ہے۔“