فضائل الصحابة
فضائل معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنهما— سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ مُعَاوِيَةَ) باب: (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1750
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، قَثَنَا جَبَلَةُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ أَوْ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مُخَلَّدٍ أَنَّهُ رَأَى مُعَاوِيَةَ يَأْكُلُ فَقَالَ: لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ هَذَا الْمِخْضَدُ مَا إِنِّي أَقُولُ ذَا، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ، وَمَكِّنْ لَهُ فِي الْبِلَادِ، وَقِهِ الْعَذَابَ" .ترجمہ
سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ سے (یا ایک شخص کے واسطے سے ان سے) روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھا تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”آپ کے یہ چچا زاد بھائی خوب جی بھر کر کھانے والے ہیں؛ میں یہ بات (یونہی) نہیں کہہ رہا، جبکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو (ان کے حق میں) یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ، وَمَكِّنْ لَهُ فِي الْبِلَادِ، وَقِهِ الْعَذَابَ» ”اے اللہ! اسے کتاب کا علم عطا فرما، اسے ملکوں میں اقتدار و تمکنت عطا فرما اور اسے عذاب سے محفوظ رکھ۔““