کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے قریش کے نیک لوگوں میں سے ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: قَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ: لَا أُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "إِنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِ قُرَيْشٍ".
ترجمہ
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ سے کوئی بات بیان نہیں کرتا، سوائے اس کے کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِ قُرَيْشٍ» ”بے شک عمرو بن العاص قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں۔““
قَالَ: وَزَادَ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَرَدٍّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ طَلْحَةَ ، قَالَ: "وَنِعْمَ أَهْلُ الْبَيْتِ عَبْدُ اللَّهِ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ" .
ترجمہ
عبد الجبار بن ورد رحمہ اللہ، ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”عبداللہ، ابوعبداللہ اور ام عبداللہ کیا ہی بہترین گھر والے ہیں۔“