فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1741
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا رَجُلٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "لَا تَسُبُّوا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَمَرَ بِالِاسْتِغْفَارِ لَهُمْ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُمْ سَيَقْتَتِلُونَ، وَيُحْدِثُونَ" .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”محمد ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ اللہ عزوجل نے ان کے لیے مغفرت طلب کرنے کا حکم دیا ہے، حالانکہ اسے خوب علم تھا کہ وہ عنقریب باہم قتال کریں گے اور ان سے نئے (ناخوشگوار) امور صادر ہوں گے۔“