فضائل الصحابة
فضائل عمرو بن العاص رضي الله عنه— سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِي قُرَيْشٍ) باب: (سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے قریش کے نیک لوگوں میں سے ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1742
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: قَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ: لَا أُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "إِنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِ قُرَيْشٍ".ترجمہ
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ سے کوئی بات بیان نہیں کرتا، سوائے اس کے کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِ قُرَيْشٍ» ”بے شک عمرو بن العاص قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں۔““