حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، وَقَالَ مَرَّةً: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ يَوْمَ صِفِّينَ: اللَّهُمَّ الْعَنْ أَهْلَ الشَّامِ فَقَالَ: عَلِيٌّ "لَا تَسُبَّ أَهْلَ الشَّامِ جَمًّا غَفِيرًا فَإِنَّ بِهَا الْأَبْدَالَ، فَإِنَّ بِهَا الْأَبْدَالَ، فَإِنَّ بِهَا الْأَبْدَالَ" .
ترجمہ
عبد اللہ بن صفوان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جنگِ صفین کے دن ایک شخص نے کہا: «اللَّهُمَّ الْعَنْ أَهْلَ الشَّامِ» ”اے اللہ! اہل شام پر لعنت فرما۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اہلِ شام کو اجتماعی طور پر سب کو برا بھلا مت کہو، کیونکہ ان میں ابدال موجود ہیں، بے شک ان میں ابدال موجود ہیں، بے شک ان میں ابدال موجود ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، قَثَنَا صَفْوَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُرَيْحٌ ، قَالَ: ذُكِرَ أَهْلُ الشَّامِ عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ بِالْعِرَاقِ فَقَالُوا: الْعَنْهُمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: لَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الْأَبْدَالُ يَكُونُونَ بِالشَّامِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا، كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ رَجُلًا، يُسْقَى بِهِمُ الْغَيْثُ، وَيُنْتَصَرُ بِهِمْ عَلَى الْأَعْدَاءِ، وَيُصْرَفُ عَنْ أَهْلِ الشَّامِ بِهِمُ الْعَذَابُ" .
ترجمہ
شریح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس اہل شام کا ذکر کیا گیا جبکہ وہ اس وقت عراق میں تھے، تو لوگوں نے کہا: ”اے امیر المومنین! ان پر لعنت بھیجیے“، تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «الْأَبْدَالُ يَكُونُونَ بِالشَّامِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا، كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ رَجُلًا، يُسْقَى بِهِمُ الْغَيْثُ، وَيُنْتَصَرُ بِهِمْ عَلَى الْأَعْدَاءِ، وَيُصْرَفُ عَنْ أَهْلِ الشَّامِ بِهِمُ الْعَذَابُ» ”ابدال ملکِ شام میں ہوں گے اور وہ چالیس افراد ہیں، جب بھی ان میں سے کوئی ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا شخص بدل دیتا ہے، انہی کی برکت سے بارش برسائی جاتی ہے، انہی کے ذریعے دشمنوں پر فتح نصیب ہوتی ہے اور انہی کی وجہ سے اہل شام سے عذاب ٹال دیا جاتا ہے۔““