فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَهْلِ الشَّامِ) باب: (اہل شام کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، قَثَنَا صَفْوَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُرَيْحٌ ، قَالَ: ذُكِرَ أَهْلُ الشَّامِ عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ بِالْعِرَاقِ فَقَالُوا: الْعَنْهُمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: لَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الْأَبْدَالُ يَكُونُونَ بِالشَّامِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا، كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ رَجُلًا، يُسْقَى بِهِمُ الْغَيْثُ، وَيُنْتَصَرُ بِهِمْ عَلَى الْأَعْدَاءِ، وَيُصْرَفُ عَنْ أَهْلِ الشَّامِ بِهِمُ الْعَذَابُ" .شریح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس اہل شام کا ذکر کیا گیا جبکہ وہ اس وقت عراق میں تھے، تو لوگوں نے کہا: ”اے امیر المومنین! ان پر لعنت بھیجیے“، تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «الْأَبْدَالُ يَكُونُونَ بِالشَّامِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا، كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ رَجُلًا، يُسْقَى بِهِمُ الْغَيْثُ، وَيُنْتَصَرُ بِهِمْ عَلَى الْأَعْدَاءِ، وَيُصْرَفُ عَنْ أَهْلِ الشَّامِ بِهِمُ الْعَذَابُ» ”ابدال ملکِ شام میں ہوں گے اور وہ چالیس افراد ہیں، جب بھی ان میں سے کوئی ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا شخص بدل دیتا ہے، انہی کی برکت سے بارش برسائی جاتی ہے، انہی کے ذریعے دشمنوں پر فتح نصیب ہوتی ہے اور انہی کی وجہ سے اہل شام سے عذاب ٹال دیا جاتا ہے۔““