فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الْأَمْرِ بِلُزُومِ الشَّامِ) باب: (شام کو لازم پکڑنے کے حکم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1725
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَكُونُ بِالشَّامِ جُنْدٌ، وَبِالْعِرَاقِ جُنْدٌ، وَبِالْيَمَنِ جُنْدٌ" قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "عَلَيْكَ بِالشَّامِ فَمَنْ أَبَى فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ وَلْيَسْتَقِ بِغُدُرِهِ، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ تَوَكَّلَ لِي بِالشَّامِ، وَأَهْلِهِ" .ترجمہ
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شام میں ایک لشکر ہوگا، عراق میں ایک لشکر ہوگا اور یمن میں ایک لشکر ہوگا۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے (کسی ایک مقام کا) انتخاب فرما دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم پر شام لازم ہے، پھر جو (وہاں جانے سے) انکار کرے تو وہ اپنے یمن سے جا ملے اور اس کے تالابوں سے پانی پیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے شام اور اس کے باشندوں کی ضمانت لی ہے۔“