فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «طُوبَى لِلشَّامِ») باب: (شام کے لیے خوشخبری کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1728
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُؤَلِّفُ الْقُرْآنَ مِنَ الرِّقَاعِ إِذْ قَالَ: "طُوبَى لِلشَّامِ" قِيلَ: وَلِمَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "إِنَّ مَلَائِكَةَ الرَّحْمَنِ بَاسِطَةٌ أَجْنِحَتَهَا عَلَيْهَا" .ترجمہ
عبدالرحمن بن شماسہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے قرآنِ کریم کی تالیف (ترتیب و تدوین) کر رہے تھے کہ اچانک آپ ﷺ نے فرمایا: «طُوبَى لِلشَّامِ» ”شام کے لیے خوشخبری ہے“۔ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کس وجہ سے ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک رحمن کے فرشتے اس (شام) پر اپنے پر پھیلائے ہوئے ہیں۔“ “