قَالَ: وَحَدَّثَ أَبُو قِلَابَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ الْمَلَائِكَةَ حَمَلَتْ عَمُودَ الْكِتَابِ فَعَمَدَتْ بِهِ إِلَى الشَّامِ" فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "إِذَا وَقَعَتِ الْفِتَنُ، فَإِنَّ الْإِيمَانَ بِالشَّامِ" .
ترجمہ
امام ابوقلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا فرشتوں نے کتاب کا ستون اٹھایا اور اسے لے کر شام کا رخ کیا۔“
پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب فتنے برپا ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“
پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب فتنے برپا ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، إِذْ رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ احْتُمِلَ مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ مَذْهُوبٌ بِهِ، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي فَعُمِدَ بِهِ إِلَى الشَّامِ، أَلَا وَإِنَّ الْإِيمَانَ حِينَ تَقَعُ الْفِتَنُ بِالشَّامِ" .
ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں سو رہا تھا کہ اچانک میں نے (خواب میں) دیکھا کہ کتاب کا ستون میرے سر کے نیچے سے نکال لیا گیا، مجھے گمان ہوا کہ اسے لے جایا جا رہا ہے، چنانچہ میں نے اپنی نظروں سے اس کا پیچھا کیا تو اسے شام کی طرف لے جا کر نصب کر دیا گیا؛ آگاہ رہو! جب فتنے رونما ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“