حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ قَالَ: "هِيَ الشَّامُ".
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ اللہ عزوجل کے فرمان ﴿الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”وہ ملکِ شام ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حُسَيْنٌ ، فِي تَفْسِيرِ شَيْبَانَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ قَالَ: أُمِرَ الْقَوْمُ بِهَا كَمَا أُمِرُوا بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، قَالُوا يَا مُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ قَالَ: "وَذَكَرَ لَنَا أَنَّ قَوْمًا جَبَّارِينَ، كَانُوا بِالْأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ، لَهُمْ أَجْسَامٌ وَخَلْقٌ مُنْكَرٌ" .
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ﴾ ”اے میری قوم! اس مقدس سرزمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دی ہے“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”ان لوگوں کو اس (سرزمین) کا اسی طرح حکم دیا گیا تھا جس طرح انہیں نماز، زکوٰۃ، حج اور عمرہ کا حکم دیا گیا، مگر انہوں نے جواب دیا: ”اے موسیٰ (علیہ السلام)! وہاں تو بڑے جابر اور زور آور لوگ رہتے ہیں۔““
قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمارے سامنے یہ ذکر کیا گیا ہے کہ وہ جبارین (سرکش و طاقتور لوگ) جو اس مقدس زمین میں مقیم تھے، وہ بڑے اجسام اور غیر معمولی ڈیل ڈول والے تھے۔“
قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمارے سامنے یہ ذکر کیا گیا ہے کہ وہ جبارین (سرکش و طاقتور لوگ) جو اس مقدس زمین میں مقیم تھے، وہ بڑے اجسام اور غیر معمولی ڈیل ڈول والے تھے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حُسَيْنٌ ، فِي تَفْسِيرِ شَيْبَانَ ، عَنْ قَتَادَةَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ قَالَ: "أَنْجَاهُمَا اللَّهُ مِنْ أَرْضِ الْعِرَاقِ، إِلَى أَرْضِ الشَّامِ" .
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ اللہ عزوجل کے ارشاد: ﴿إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو عراق کی سرزمین سے نجات عطا فرما کر شام کی سرزمین کی طرف پہنچا دیا۔“