فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «النَّاسُ مَعَادِنُ، خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ») باب: (لوگوں کے کانوں کی مانند ہونے اور جاہلیت کے بہترین لوگوں کے اسلام میں بھی بہترین ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1673
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: أَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "النَّاسُ مَعَادِنٌ، تَجِدُونَ خِيَارَهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، خِيَارَهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ (سونے چاندی کی) کانوں کی مانند ہیں؛ تم ان میں سے جاہلیت میں بہترین رہنے والوں کو اسلام میں بھی بہترین پاؤ گے بشرطیکہ وہ (دین کی) سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔“