فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِدَوْسٍ) باب: (نبی ﷺ کی قبیلہ دوس کے لیے دعا کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَدِمَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ وَأَصْحَابُهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ، فَقُلْتُ: هَلَكَتْ دَوْسٌ فَقَالَ: "اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهَا".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یقیناً قبیلہ دوس نے نافرمانی کی ہے اور (حق کو قبول کرنے سے) انکار کر دیا ہے، لہذا آپ ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ (دعا کے لیے) بلند فرمائے، تو میں نے (اپنے جی میں) کہا: اب تو قبیلہ دوس ہلاک ہو گیا، لیکن آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهَا» ”اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت عطا فرما اور انہیں (ہمارے پاس) لے آ۔“