کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا دفاع کرنے اور ان کی تنقیص کی ممانعت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَرِيبِ بْنِ حُمَيْدٍ ، قَالَ: رَأَى عَمَّارٌ يَوْمَ الْجَمَلِ جَمَاعَةً، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: رَجُلٌ يَسُبُّ عَائِشَةَ وَيَقَعُ فِيهَا، قَالَ: فَمَشَى إِلَيْهِ عَمَّارٌ ، فَقَالَ: "اسْكُتْ مَقْبُوحًا مَنْبُوحًا، أَتَقَعُ فِي حَبِيبَةِ رَسُولِ اللَّهِ إِنَّهَا لَزَوْجَتُهُ فِي الْجَنَّةِ".
ترجمہ
عریب بن حمید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے جنگِ جمل کے دن ایک ہجوم دیکھا تو پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”ایک شخص سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو برا بھلا کہہ رہا ہے اور ان کی عیب جوئی کر رہا ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اس شخص کی طرف چل کر گئے اور فرمایا: «اسْكُتْ مَقْبُوحًا مَنْبُوحًا» ”خاموش ہو جا اے ذلیل اور دھتکارے ہوئے! کیا تو رسول اللہ ﷺ کی محبوبہ کی شان میں گستاخی کرتا ہے؟ یقیناً وہ جنت میں بھی آپ ﷺ کی زوجہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَ عَلِيٌّ ، عَمَّارًا ، وَالْحَسَنَ ، إِلَى الْكُوفَةِ لِيَسْتَنْفِرَهُمْ، فَخَطَبَ عَمَّارٌ فَقَالَ: "إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّهَا زَوْجَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَلَكِنَّ اللَّهَ ابْتَلَاكُمْ لِتَتَّبِعُوهُ أَمْ إِيَّاهَا".
ترجمہ
ابو وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو اہل کوفہ کو (جنگ کے لیے) تیار کرنے کی غرض سے ان کی طرف بھیجا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور فرمایا: ”میں یقیناً یہ بات جانتا ہوں کہ وہ (ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) دنیا اور آخرت میں آپ ﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہیں آزمائش میں ڈالا ہے تاکہ وہ دیکھے کہ تم اس (اللہ) کی پیروی کرتے ہو یا ان کی۔“