کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے گھر کی بشارت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْكَانِيُّ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: "بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".
ترجمہ
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری عطا فرمائی، جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ و مشقت ہوگی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الْهَيْثَمِ ، نَا أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
ترجمہ
یحییٰ بن سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پھر انہوں نے اسی کے مثل تذکرہ فرمایا۔
حَدَّثَنَا ابْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ يَعْنِي الْقَطِيعِيَّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ". (إِلَى هُنَا رِوَايَةُ الشَّيْخِ أَبِي الْحُسَيْنِ بْنِ الطَّيْوَرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمَذْهَبِ ، وَالْجَوْهَرِيِّ ، عَنِ ابْنِ مَالِكٍ).
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دے دو جو موتیوں کا ہوگا، جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ ہوگی۔“
یہاں تک شیخ ابو الحسین بن الطیوری رحمہ اللہ کی ابن المذہب رحمہ اللہ سے، اور جوہری رحمہ اللہ کی ابن مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے۔
یہاں تک شیخ ابو الحسین بن الطیوری رحمہ اللہ کی ابن المذہب رحمہ اللہ سے، اور جوہری رحمہ اللہ کی ابن مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے۔