فضائل الصحابة
فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه— سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِكْرَامِ عُمَرَ لِعَمَّارٍ وَخَبَّابٍ لِسَابِقَتِهِمَا وَمَا لَقِيَا فِي اللَّهِ) باب: (سیدنا عمار و خباب رضی اللہ عنہما کی سبقت اور اللہ کی راہ میں ان کی تکالیف کی وجہ سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ان کا اکرام کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1596
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ ، قَالَ: جَاءَ خَبَّابٌ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: "ادْنُ فَمَا أَحَدٌ أَحَقُّ بِهَذَا الْمَجْلِسِ مِنْكَ إِلَّا عَمَّارٌ" قَالَ: فَجَعَلَ خَبَّابٌ يُرِيهِ آثَارًا فِي ظَهْرِهِ مِمَّا عَذَّبَهُ الْمُشْرِكُونَ".ترجمہ
ابولیلیٰ الکندی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”قریب آ جائیے، کیونکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی بھی شخص اس نشست کا آپ سے زیادہ حق دار نہیں ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر سیدنا خباب رضی اللہ عنہ انہیں اپنی پیٹھ پر وہ نشانات دکھانے لگے جو مشرکین کے دیے ہوئے عذاب کی وجہ سے پڑے تھے۔“