فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بِشَارَةِ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ) باب: (سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے گھر کی بشارت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1593
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْكَانِيُّ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: "بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".ترجمہ
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری عطا فرمائی، جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ و مشقت ہوگی۔“