فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَدِيجَةَ) باب: (نبی ﷺ کی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے وفاداری کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1592
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ ، نَا عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ ، مِنْ أَهْلٍ وَاسِطَ قَالَ: سَمِعْتُ مِنْهُ سَنَةَ سِتٍّ وَثَمَانِينَ وَمِائَةٍ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ لِمَا رَأَيْتُ مِنْ كَثْرَةِ ذِكْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں کی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر کی، اس بنا پر کہ میں دیکھتی تھی کہ رسول اللہ ﷺ کثرت کے ساتھ ان کا تذکرہ فرماتے تھے، اور یقیناً ان کے رب عزوجل نے آپ ﷺ کو حکم دیا تھا کہ آپ ﷺ انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی بشارت دیں جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“