فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَدِيجَةَ) باب: (نبی ﷺ کی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے وفاداری کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1574
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، قَالَ: تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُرِيتُ لِخَدِيجَةَ بَيْتًا مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ". قَالَ: وَهُوَ قَصَبُ اللُّؤْلُؤِ.ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھے خدیجہ کے لیے «قَصَب» کا ایک ایسا گھر دکھایا گیا ہے جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ۔“
راوی کہتے ہیں: اور اس (قصب) سے مراد موتیوں کا بنا ہوا مکان ہے۔