فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اپنے زمانے کی بہترین عورت مریم ہیں اور اپنے زمانے کی بہترین عورت خدیجہ ہیں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1575
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَجُلٌ سَقَطَ مِنْ كِتَابِ ابْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: نَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "حَسْبُكَ مِنْ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ بِأَرْبَعٍ: مَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ، وَفَاطِمَةُ ابْنَةُ مُحَمَّدٍ، وَخَدِيجَةُ ابْنَةُ خُوَيْلِدٍ". ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے لیے جہان کی عورتوں میں سے (فضیلت و کمال کے اعتبار سے) یہ چار ہی کافی ہیں: مریم بنت عمران، فرعون کی بیوی آسیہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت محمد ﷺ اور ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بنت خویلد۔“