فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رَمْيِ أَبِي طَلْحَةَ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے نبی ﷺ کے سامنے تیر اندازی کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1567
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ أَبُو طَلْحَةَ يَرْمِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ خَلْفِهِ يَنْظُرُ إِلَى مَوَاقِعِ نَبْلِهِ قَالَ: فَيَتَطَاوَلُ أَبُو طَلْحَةَ بِصَدْرِهِ يَقِي بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: "يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْرِي دُونَ نَحْرِكَ".ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے (دشمن پر) تیر اندازی کر رہے تھے، اور رسول اللہ ﷺ ان کے پیچھے سے اپنا سر مبارک بلند کر کے یہ دیکھنے کے لیے جھانکتے کہ ان کے تیر کہاں جا کر لگتے ہیں۔
وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اپنا سینہ تان لیتے اور اس کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کا دفاع کرتے ہوئے عرض کرتے: ”اے اللہ کے رسول! میرا سینہ آپ کے سینے کے بچاؤ کے لیے (ڈھال بن کر) حاضر ہے۔“