فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الْغُمَيْصَاءُ بِنْتُ مِلْحَانَ فِي الْجَنَّةِ) باب: (سیدہ غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے جنت میں ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1568
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، قَثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيْ فَإِذَا هِيَ الْغُمَيْصَاءُ ابْنَةُ مِلْحَانَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ". ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے کسی کے چلنے کی چاپ سنی، اچانک دیکھا تو وہ سیدہ غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ عنہا تھیں جو (سیدنا) انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔“