کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (نبی ﷺ کی طرف سے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر اور ان کی شہادت کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، نَا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَةَ هِيَ بِنْتُ سِيرِينَ قَالَتْ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ زِيَادٍ فَجِيءَ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَجَعَلَ يَقُولُ بِقَضِيبِهِ فِي أَنْفِهِ، وَيَقُولُ: مَا رَأَيْتُ مِثْلَ هَذَا حُسْنًا، قُلْتُ: "أَمَا إِنَّهُ كَانَ أَشْبَهَهُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ابن زیاد کے پاس موجود تھا کہ (وہاں) سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا سرِ مبارک لایا گیا، تو وہ (ابن زیاد) اپنی چھڑی ان کی ناک مبارک پر مارنے لگا اور کہنے لگا: ”میں نے اس جیسا حسن و جمال نہیں دیکھا“، تو میں نے کہا: ”آگاہ رہو! بیشک یہ رسول اللہ ﷺ کے سب سے زیادہ مشابہ تھے۔““
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ زِيَادٍ حَيْثُ أَتَى بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَعَلَ يَنْكُتُ بِقَضِيبٍ فِي يَدِهِ، فَقُلْتُ: "أَمَا إِنَّهُ كَانَ أَشْبَهَهُمَا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ابن زیاد کے پاس موجود تھا جب سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا سرِ مبارک لایا گیا، تو وہ اپنے ہاتھ میں موجود ایک چھڑی سے (ان کے لبوں پر) کچوکے لگانے لگا، تو میں نے کہا: ”خبردار! بے شک وہ ان دونوں (سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما) میں سے نبی ﷺ کے سب سے زیادہ مشابہ تھے۔““
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِهِ يَوْمًا بِنِصْفِ النَّهَارِ وَهُوَ أَشْعَثُ أَغْبَرُ فِي يَدِهِ قَارُورَةٌ فِيهَا دَمٌ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا الدَّمُ؟ فَقَالَ: "دَمُ الْحُسَيْنِ لَمْ أَزَلْ أَلْتَقِطُهُ مُنْذُ الْيَوْمَ فَأُحْصِيَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، فَوَجَدُوهُ قُتِلَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ".
ترجمہ
عمار بن ابی عمار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک دن دوپہر کے وقت رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا کہ آپ ﷺ کے بال بکھرے ہوئے اور گرد آلود ہیں اور آپ ﷺ کے ہاتھ میں ایک شیشی ہے جس میں خون ہے۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ خون کیسا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ حسین کا خون ہے، میں اسے آج دن بھر جمع کرتا رہا ہوں۔“
راوی کہتے ہیں کہ پھر اس دن کا حساب لگایا گیا تو پایا گیا کہ وہ (سیدنا حسین رضی اللہ عنہ) اسی دن شہید کیے گئے تھے۔
راوی کہتے ہیں کہ پھر اس دن کا حساب لگایا گیا تو پایا گیا کہ وہ (سیدنا حسین رضی اللہ عنہ) اسی دن شہید کیے گئے تھے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا أُوتِيَ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ يَعْنِي إِلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ: فَجَعَلَ يَنْكُتُ بِقَضِيبٍ فِي يَدِهِ يَقُولُ: إِنْ كَانَ لَحَسَنَ الثَّغْرِ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَسُوءَنَّكَ، "لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ مَوْضِعَ قَضِيبِكَ مِنْ فِيهِ".
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا سرِ مبارک عبید اللہ بن زیاد کے پاس لایا گیا، تو وہ اپنے ہاتھ میں موجود ایک چھڑی سے (ان کے لبوں کو) کریدنے لگا اور کہنے لگا: ”بے شک ان کے سامنے کے دانت کتنے خوبصورت تھے!“
تو میں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں تجھے ضرور ایسی بات سناؤں گا جو تجھے ناگوار گزرے گی؛ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کے دہنِ مبارک کے اسی مقام کا بوسہ لیتے دیکھا ہے جہاں تمہاری یہ چھڑی لگی ہوئی ہے۔“
تو میں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں تجھے ضرور ایسی بات سناؤں گا جو تجھے ناگوار گزرے گی؛ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کے دہنِ مبارک کے اسی مقام کا بوسہ لیتے دیکھا ہے جہاں تمہاری یہ چھڑی لگی ہوئی ہے۔“