فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَقْتَلِ الْحُسَيْنِ وَمَا جَاءَ فِي مَقْتَلِهِ) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر اور ان کی شہادت کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1396
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِهِ يَوْمًا بِنِصْفِ النَّهَارِ وَهُوَ أَشْعَثُ أَغْبَرُ فِي يَدِهِ قَارُورَةٌ فِيهَا دَمٌ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا الدَّمُ؟ فَقَالَ: "دَمُ الْحُسَيْنِ لَمْ أَزَلْ أَلْتَقِطُهُ مُنْذُ الْيَوْمَ فَأُحْصِيَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، فَوَجَدُوهُ قُتِلَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ".ترجمہ
عمار بن ابی عمار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک دن دوپہر کے وقت رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا کہ آپ ﷺ کے بال بکھرے ہوئے اور گرد آلود ہیں اور آپ ﷺ کے ہاتھ میں ایک شیشی ہے جس میں خون ہے۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ خون کیسا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ حسین کا خون ہے، میں اسے آج دن بھر جمع کرتا رہا ہوں۔“
راوی کہتے ہیں کہ پھر اس دن کا حساب لگایا گیا تو پایا گیا کہ وہ (سیدنا حسین رضی اللہ عنہ) اسی دن شہید کیے گئے تھے۔