فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ أَهْلِ الْبَيْتِ) باب: (اہل بیت کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1393
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا حَجَّاجٌ ، نَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ فِتْيَةً مِنْ قُرَيْشٍ خَطَبُوا بِنْتَ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو وَخَطَبَهَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَشَاوَرَتْ أَبَا هُرَيْرَةَ وَكَانَ لَنَا صَدِيقًا فَقَالَ: أَبُو هُرَيْرَةَ "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فَاهُ فَإِنِ اسْتَطَعْتِ إِنْ تُقَبِّلِي مُقَبَّلَ رَسُولِ اللَّهِ فَافْعَلِي فَتَزَوَّجْتُهُ".ترجمہ
علی بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ قریش کے چند نوجوانوں نے سیدنا سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو نکاح کا پیغام دیا اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے بھی انہیں پیغامِ نکاح بھیجا، تو انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا اور وہ ہمارے دوست تھے؛ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کے دہن مبارک کا بوسہ لیتے دیکھا ہے، لہٰذا اگر تم اس مقام کو چوم سکو جسے رسول اللہ ﷺ نے چوما تھا تو ضرور ایسا کرو۔“ چنانچہ انہوں نے ان سے نکاح کر لیا۔