حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَسَنُ أَوِ الْحُسَيْنُ - شَكَّ أَبُو مُسْلِمٍ - عَلَى عَاتِقِهِ وَهُوَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ".
ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ سیدنا حسن یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما (راوی ابو مسلم کو شک ہوا ہے) آپ کے کندھے پر تھے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ» ”اے اللہ! بیشک میں اس سے محبت کرتا ہوں، پس تو بھی اس سے محبت فرما۔“ “
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالَ: أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَامِلٌ الْحَسَنَ ، أَوِ الْحُسَيْنَ عَلَى عَاتِقِهِ وَهُوَ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ".
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے سیدنا حسن یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو اپنے مبارک کندھے پر اٹھایا ہوا تھا اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ» ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، پس تو بھی اس سے محبت فرما۔““