کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جنتی عورتوں کی سردار ہونے کا بیان)۔
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي، بِخَطِّ يَدِهِ، نَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا: نَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ: فَقَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُبَشِّرُكَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَيِّدَاتُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَرْبَعٌ: "مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ، وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ". وَقَالَ يَعْقُوبُ ابْنَةُ مُزَاحِمٍ.
ترجمہ
ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (امام احمد رحمہ اللہ) کی کتاب میں ان کے اپنے ہاتھ کی تحریر میں پایا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «سَيِّدَاتُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَرْبَعٌ: مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ، وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ» ”جنت کی خواتین کی سردار چار ہیں: مریم بنت عمران، فاطمہ بنتِ رسول اللہ، خدیجہ بنت خویلد اور فرعون کی بیوی آسیہ۔““
اور راوی یعقوب رحمہ اللہ نے آسیہ کے متعلق «ابْنَةُ مُزَاحِمٍ» ”مزاحم کی بیٹی“ کے الفاظ کہے ہیں۔
اور راوی یعقوب رحمہ اللہ نے آسیہ کے متعلق «ابْنَةُ مُزَاحِمٍ» ”مزاحم کی بیٹی“ کے الفاظ کہے ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "حَسْبُكَ مِنْ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ، مَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ، وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ".
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے لیے جہان کی عورتوں میں سے (کمال و فضیلت کے نمونے کے طور پر) سیدہ مریم بنت عمران، ام المومنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا، سیدہ فاطمہ بنت محمد رضی اللہ عنہا اور فرعون کی بیوی سیدہ آسیہ کافی ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "حَسْبُكَ مِنْ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ" فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے لیے جہان کی عورتوں میں سے کافی ہیں...“ پھر انہوں نے بالکل اسی کی مثل روایت ذکر کی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَا يُونُسُ ، نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ عِلْبَاءَ هُوَ ابْنُ أَحْمَرَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "خَطَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ خُطُوطٍ فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفْضَلُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ وَذَكَرَ بَاقِي الْحَدِيثِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین پر چار لکیریں کھینچیں، پھر دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جنت کی خواتین میں سب سے افضل سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا اور سیدہ فاطمہ بنت محمد ﷺ رضی اللہ عنہا ہیں“ اور راوی نے بقیہ حدیث ذکر کی۔