فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جنتی عورتوں کی سردار ہونے کا بیان)۔
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي، بِخَطِّ يَدِهِ، نَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا: نَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ: فَقَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُبَشِّرُكَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَيِّدَاتُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَرْبَعٌ: "مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ، وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ". وَقَالَ يَعْقُوبُ ابْنَةُ مُزَاحِمٍ.ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (امام احمد رحمہ اللہ) کی کتاب میں ان کے اپنے ہاتھ کی تحریر میں پایا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «سَيِّدَاتُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَرْبَعٌ: مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ، وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ» ”جنت کی خواتین کی سردار چار ہیں: مریم بنت عمران، فاطمہ بنتِ رسول اللہ، خدیجہ بنت خویلد اور فرعون کی بیوی آسیہ۔““
اور راوی یعقوب رحمہ اللہ نے آسیہ کے متعلق «ابْنَةُ مُزَاحِمٍ» ”مزاحم کی بیٹی“ کے الفاظ کہے ہیں۔